شاہنواز دھانی نے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے کمر کس لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہنواز دھانی نے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے کمر کس لی
شاہنواز دھانی نے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے کمر کس لی

کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ایمرجنگ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پرفارم کر کے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

شاہنواز دھانی نے ایک انٹرویومیں کہا کہ کوشش کروں گا کہ بھارت کے خلاف اچھا کھیل پیش کروں کیونکہ میں بھارت کے خلاف پرفارم کر کے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں واپسی کے لئے کوشاں ہوں۔

شاہنواز دھانی نے کہا کہ ایمرجنگ ایشیا کپ ایک اہم ٹورنامنٹ ہے، قومی ٹیم میں کم بیک کے لیے ضروری ہے، یہاں آپ اچھا پرفارم کر کے کم بیک کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری بدقسمتی تھی کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز میں ہی میری انگلی فریکچر ہو گئی تھی اور میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا حالانکہ پی ایس ایل ایک بہت بڑا ٹورنامنٹ ہے اور اس میں پرفارم کر کے آپ قومی ٹیم میں بھی آ سکتے ہیں۔

دھانی نے کہا کہ جب فٹ ہوا تو پھر محنت کی، کھیل میں واپسی آسان نہیں تھی لیکن ہمت نہیں ہاری، زمبابوے اے کے خلاف 16 وکٹیں لیں۔انہوں نے کہاکہ زیادہ فاسٹ بولرز کا ہونا پاکستان کے لیے اچھا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا ہوگیا

ماضی میں چار پانچ فاسٹ بولرز ہی ٹیم کے ساتھ ہوتے تھے لیکن اب زیادہ فاسٹ بولرز ہیں۔ شاہنواز دھانی نے کہا کہ احسان اللّٰہ اور زمان خان کا میرے ساتھ ہی نہیں سب کے ساتھ مقابلہ ہے، جو محنت کرے گا اور پرفارم کرے گا وہی قومی ٹیم میں آئے گا۔

Related Posts