ڈھاکہ: پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی پر ہفتہ کو ڈھاکہ میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے دوران بنگلہ دیش کے بلے باز عفیف حسین پر گیند پھینکنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جرمانہ عائد کردیا۔
یہ واقعہ بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران اننگز کے تیسرے اوور میں پیش آیا، جب پاکستانی تیز گیند باز نے بنگلہ دیش کے بائیں ہاتھ کے بلے باز عفیف حسین کو نیچے گرا دیا جب انہوں نے فالو تھرو پر گیند کو فیلڈ کیااور اسے وکٹ پر مارنے کی کوشش کی جو عفیف کی ٹانگ پر لگی، جس کے باعث وہ گر گئے۔
Ouch😨#BANvPAKpic.twitter.com/COGc1fCsaO
— CricTracker (@Cricketracker) November 20, 2021
بلے باز کریز کے اندر تھے اور بظاہر رن لینے کا ارادہ بھی نہیں تھا، شاہین آفریدی گیند مارنے کے بعد فوری طور پر بلے باز کے پہنچے اور ان کی خیریت دریافت کی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے خلاف امپائرز کی جانب سے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
امپائرز کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا، جس پر ان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
جرمانے کے علاوہ، کھلاڑی کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے لیے یہ 24 ماہ کی مدت میں پہلا جرم تھا۔
بعد ازاں شاہین آفریدی نے دوسرے T20 میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد عفیف حسین سے معافی مانگ لی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ کے بعد شاہین آفریدی کی عفیف حسین کے پاس جانے اور ان سے معافی مانگنے اور مسکراتے ہوئے گلے ملنے کی ویڈیو جاری کی۔
ایک دن پہلے، فاسٹ بولر حسن علی کو جمعہ کو ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کے پہلے ٹوئنٹی 20 کے دوران آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر سرزنش کی گئی۔
مزید پڑھیں: جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد لاپتہ ہونے والی چینی ٹینس اسٹار منظر عام پر آگئیں