انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے،شاہین آفریدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہین کی شادی کب ہوگی؟ شاہین شاہ آفریدی کے بھائی نے بتادیا
شاہین کی شادی کب ہوگی؟ شاہین شاہ آفریدی کے بھائی نے بتادیا

لندن: فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں جیت کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برا وقت ختم ہوگیا، اب ہم انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

ورچوئل پریس کانفرنس میں انگلینڈ کے خلاف شاندار پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز ہارنے پر باتیں تو ہوتی ہیں اور جیت پر لوگ تعریف بھی کرتے ہیں، میرے نزدیک جب کارکردگی خراب ہوتو اس وقت بھی سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

پہلے میچ میں جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، بیٹنگ اور بولنگ میں سب نے بہت زبردست کھیل پیش کیا، جیت سے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے، اگلے میچز میں بھی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، بابر اور رضوان نے اچھی بنیاد رکھی جس سے زیادہ اسکور کا مجموعہ بنا۔

مزید پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی سیریز،شائقین کرکٹ کے لئے بری خبر، حسن علی ٹیم سے باہرہوگئے

شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے سریز ہارنے پر کوچز کی طرف سے ڈانٹ ڈپٹ کے تاثر کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہوتا، مشکل وقت میں کوچز نے ہمیشہ رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی، ون ڈے سیریز میں پرفارمنس اچھی نہیں ہوئی، میرے خیال میں برا وقت چل رہا تھا۔

اب ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک بہتر پلاننگ کے ساتھ ہم میدان میں اترے اورسب نے محنت کرکے اس جیت میں اپنا کردار اداکیا۔

اس میچ سے اچھی پرفارمنس سے اعتماد میں اضافہ ہواہے، لیونگ اسٹون نے زبردست اننگز کھیلی۔اس کے آؤٹ کرنے کی پلاننگ یہ ہی تھی کہ کم سے کم اسٹرائیک دیں اور اخر کار شاداب نے اس کو آؤٹ کرکے جیت کی راہ ہموار کی۔

Related Posts