جرم ثابت ہونے سے پہلے گرفتاری نہیں ہوگی، سندھ کابینہ نے پولیس رولز میں ترامیم کی منظوری دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh cabinet approves amendment to police rules

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سندھ میں اب ہر کیس میں گرفتاری نہیں ہوسکے گی،حکومت سندھ نے پولیس رولز میں ترامیم کی منظوری دیدی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے کرمنل جسٹس سسٹم میں ایک سقم ہے جس کے تحت ایف آئی آر کٹتے ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جاتا تھاتاہم جب تک جرم ثابت نہ ہو اب گرفتاری نہیں ہوگی،بے گناہ افراد کو گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

اس طرح کی گرفتاریوں سے جیلوں اور عدلیہ پر بوجھ بڑھتا ہے،سندھ حکومت نے اس چیز کو محسوس کرتے ہوئے قانون میں ترمیم کا فیصلہ کیا۔اس پر پولیس حکام اور ماہرین سے مشاورت کی گئی اس ترمیم کا مقصد ایف آئی آر میں نام داخل ہونے سے ضروری نہیں کہ نامزد شخص کو گرفتار کیا جائے۔

مزید پڑھیں:گلبہارپولیس نے گینگ وار کاشف دادا گروپ کا مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا

ملزم کی گرفتاری کے لئے تفتیشی پولیس افسر کے لئے لازم ہے کہ شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا جائے۔کیا ایسے شواہد موجود ہیں کہ جنکی بنیاد پر ملزم کو گرفتار کیا جائے۔بعض کیسز میں تفتیشی افسر اپنے اعلی افسر سے منظوری کے بعد ملزم کی گرفتاری عمل میں لائیگا،مقدمے کی تفتیش کے بعد ملزم کی گرفتاری کا فیصلہ ہوگا۔

گرفتاریوں سے متعلق پولیس کے اختیارات میں ترامیم کی گئی ہیں۔پولیس رول26میں ترمیم سے غیر ضروری گرفتاریوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ غیر ضروری گرفتاریوں کو روکنے سے جیلوں میں انڈر ٹرائل قیدیوں کی تعداد میں بھی کمی آئے گی۔

Related Posts