مسقط: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دورۂ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد آج برادر اسلامی ملک عمان پہنچ گئے جہاں وہ سلطان قابوس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔
سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیر خارجہ آج عمان کے شاہی خاندان کے اکابرین سے ملاقاتیں کریں گے جن کے دوران سلطان قابوس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کریں گے۔
عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچنے پر وزیر خارجہ کا استقبال کیا گیا۔ عمانی دفترِ خارجہ کے ساتھ ساتھ پاکستانی سفارت کار بھی شاہ محمود قریشی کے استقبال کے لیے ائیرپورٹ پہنچے۔
[yotuwp type=”videos” id=”vTqAKwQ0HVk” pagination=”off” column=”1″ per_page=”1″]