راولپنڈی: پاک فوج کے سینئر افسران نے شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور فرائض کی ادائیگی میں ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سینئر حکام نے پولیس شہداء کی رہائش گاہوں کا دورہ کیا جن میں پتوکی کے رہائشی اے ایس آئی محمد اکبر، قصور کے پولیس کانسٹیبل غلام رسول، نارنگ منڈی کے پولیس کانسٹیبل محمد ایوب، پسرور کے پولیس کانسٹیبل خالد جاوید شامل ہیں۔
Senior officials of Pakistan Army visited the families of Police Shuhada https://t.co/H4MaAPZWgO pic.twitter.com/dKBW77lXrG
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) October 30, 2021
آئی ایس پی آر کے مطابق ”افسران نے شہدا کے گھروں کا دورہ کرکے ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، فاتحہ خوانی کی اور پاک فوج کی جانب سے سوگوار خاندانوں کو مالی امداد بھی دی۔” فوجی افسران نے زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت بھی کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
واضح رہے کہ ملک کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 4 اگست کو پاکستان بھر میں یوم شہدائے پولیس منایا گیا۔
مزید پڑھیں: پاک فوج تربیت یافتہ ہے، کسی بھی چیلنج سے نمٹ سکتی ہے،آرمی چیف