دوسرا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے شکست دیدی
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے شکست دیدی

لیڈز: میزبان ٹیم انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 45رنز کے اسکور سے ہرا کر سیریز کو 1-1سے برابر کردیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا گیا جہاں پہلی اننگز میں انگلش ٹیم نے قومی ٹیم کو 201 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر155 رنز اسکور کرسکی۔

میزبان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19ویں اوور کی پانچویں گیند پر آل آؤٹ ہوگئی۔ جوزبٹلر نے 59 رنز بنا کر ٹیم کو اچھا اسکور دیا جبکہ لیام لیونگسٹن نے 38 اور معین علی نے 36 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی۔ انگلینڈ کے کرس جارڈن نے 14، جونی برسٹو 13، جیسن روئے 10 رنز بنا پائے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کی انگلش ویمن کرکٹر کی جانب سے تعریف، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

ماہرین کرکٹ کا آج کے میچ کی شکست پر بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان کا مڈل آرڈر آج بھی بری طرح ناکام ہوا ہے، میچ آسانی سے جیتا جاسکتا تھا مگر ٹیم کا انحصار اوپننگ بلے بازوں کیا جارہا ہے۔

Related Posts