پاکستان کپ کا دوسرا راؤنڈ، خیبر پختونخوا، سندھ اور سینٹرل پنجاب نے میچز جیت لیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کپ کا دوسرا راؤنڈ، خیبر پختونخوا، سندھ اور سینٹرل پنجاب نے میچز جیت لیے
پاکستان کپ کا دوسرا راؤنڈ، خیبر پختونخوا، سندھ اور سینٹرل پنجاب نے میچز جیت لیے

لاہور:ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے 184 رنز کا ہدف 35.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔ عادل امین اور صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

عادل امین نے ناقابل شکست 57 اور صاحبزادہ فرحان 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ عامر یامین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 41.4 اوورز میں 183 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ شارون سراج نے 53 رنز اسکور کیے۔ خالد عثمان نے تین جبکہ کامران غلام اور ارشد اقبال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے بلوچستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ عبدالواحد بنگلزئی کی شاندار سنچری رائیگاں گئی۔ سندھ نے 210 رنز کا ہدف 41.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔

شرجیل خان 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔ عمیر بن یوسف نے ناقابل شکست 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ یاسر شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بلوچستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے تھے۔

عبدالواحد بنگلزئی نے 6 چھکوں اور 9 چوکوں کی بدولت 155 گیندوں پر 136 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔ بلوچستان کے چھ کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہیں ہوسکے تھے۔ دانش عزیز، ابرار احمد اور شاہنواز دھانی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہاؤس آف ناردرن گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں سینٹرل پنجاب نے ناردرن کو 30 رنز سے ہرادیا۔ 194 رنز کے تعاقب میں ناردرن کی پوری ٹیم 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عمر امین 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

وہاب ریاض نے 23 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ احمد بشیر اور قاسم اکرم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل سینٹرل پنجاب نے مڈل آرڈر بیٹر محمد اخلاق کے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت 25 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان 193 رنز بنائے تھے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی اور پی سی بی چیف نے پاک آسٹریلیا سیریز کو تاریخی قرار دے دیا

محمد اخلاق کی اننگز میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ احمد شہزاد 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ موسیٰ خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ شہر میں ہونے والی بارش کے باعث میچ کو 25،25 اوورز تک محدود دکیا گیا تھا۔

Related Posts