اسلام آباد پولیس کی کارروائی، پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے کی تلاشی، اسلحہ برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گرفتاری یا اغواء؟ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو عدالت میں آج پیش کیا جائے گا
گرفتاری یا اغواء؟ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو عدالت میں آج پیش کیا جائے گا

اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پارلیمنٹ لاجز میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے کمرے کی تلاشی لی جس کے دوران اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ہتھکڑیوں میں شہباز گل کو اپنے ہمراہ لے جا کر ان کے کمرے پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی۔ تفتیشی ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی کر رہے تھے۔ کمرے سے پستول اور موبائل فون برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

لارجر بینچ تشکیل، عمران خان کیخلاف کیس کی سماعت آج ہوگی

اس موقعے پر بنی گالہ کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کا کہنا تھا کہ پستول میرا نہیں ہے۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے دوسرے کمرے سے سٹیلائٹ فون بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ لاجز میں موجود رہی۔

پولیس نے شہباز گل کے کمرے سے پستول برآمدگی کا مقدمہ درج کر لیا۔ اس دوران ایک سرخ رنگ کی ڈائری بھی برآمد ہوئی تاہم شہباز گل نے ڈائری سے بھی لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈائری میری نہیں۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز گل کے فلیٹ سے 2 پاسپورٹ، ایک یو ایس بی اور اے کے 47 گن کا لائسنس بھی برآمد کیا گیا تاہم شہباز گل کا کہنا تھا کہ لائسنس تو میرا ہے تاہم اسلحہ کہیں اور استعمال کیاجاتا ہے۔ 

Related Posts