نئی مانیٹری پالیسی،شرح سود میں 0.25 فیصد کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی مانیٹری پالیسی،شرح سود میں 0.25 فیصد کا اضافہ
نئی مانیٹری پالیسی،شرح سود میں 0.25 فیصد کا اضافہ

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (مرکزی بینک)نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا،ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے بنیادی شرح سود میں 0.25 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بنیادی شرح سود میں 0.25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بنیادی شرح سود 7.25 فیصد ہو گئی ہے۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ معاشی پالیسی توقع سے زیادہ بڑھ گئی ہے جبکہ اجناس کی بین الاقوامی قیمتوں کے ہمراہ ملکی طلب کی بھرپور بحالی درآمدات میں تیزی اور جاری کھاتے کے خسارے میں اضافے کی طرف لے جا رہی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جون سے سال بسال مہنگائی کم ہوئی ہے تاہم بلند درآمدہ مہنگائی کے ساتھ بڑھتا ہوئی طلبی دباؤ مالی سال میں آگے چل کر مہنگائی کے اعداد و شمار میں ظاہر ہونا شروع ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں 1ہفتے کے دوران بد ترین مندی

Related Posts