ثناء خان کے بعد ایک اور بھارتی فنکارثاقب خان نے بھی اسلام کی خاطر اداکاری چھوڑ دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ثناء خان کے بعد ایک اور بھارتی فنکار ثاقب خان نے اسلام کیلئے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرلی
ثناء خان کے بعد ایک اور بھارتی فنکار ثاقب خان نے اسلام کیلئے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرلی

نئی دہلی: بھارتی اداکارہ ثناء خان کے بعد ایک اور بھارتی ماڈل و اداکارہ ثاقب خان نے بھی اسلام کی خاطر ماڈلنگ اور اداکاری کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے ایک پیغام میں اداکار ثاقب خان نے کہا کہ میں اب کوئی بھی ماڈلنگ اور ایکٹنگ کا کام نہیں کروں گا۔

کشمیر سے تعلق رکھنے والے فنکار نے اپنے فیصلے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے ایک طویل نوٹ تحریر کیا اور کہا کہ میں اداکاری اس لیے نہیں چھوڑ رہا کیونکہ میرے پاس کام نہیں۔

اداکار ثاقب خان نے کہا کہ مجھے اداکاری کے حوالے سے اچھی آفرز ملیں لیکن میرا یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک بہتر مقصد کیلئے پیدا فرمایا ہے۔ میں شوبز چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

اسلام کی خاطر اداکاری چھوڑنے والے ثاقب خان نے کہا کہ میں مستقبل میں آپ کو ماڈلنگ یا اداکاری کرتا نظر نہیں آؤں گا۔ اللہ کی مرضی نہیں تھی، اللہ نے میرے لیے ضرور کچھ اچھا اور بہتر سوچا ہوگا کیونکہ وہ بہترین منصوبہ ساز ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ممبئی میں اداکاری کیلئے جس طرح کی بھاگ دوڑ میں دیکھ رہا ہوں، یہ مشکل ہے لیکن میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ میں نے ایک سال کی مدت میں اچھی مقبولیت حاصل کی لیکن وہ دنیا کیلئے تھی، آخرت کیلئے اس کی کوئی اہمیت نہیں۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by S A K I B K H A N (@saqibkhan_64)

گزشتہ برس بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان نے بھی اسلام کیلئے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ اس موقعے پر ثناء خان نے کہا کہ میں اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کردوں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: زرین خان کی جم میں ایکسرسائز کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی

Related Posts