اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے موجودہ طرز حکمرانی کو سرکس کا نام دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موجودہ طرز حکمرانی سے تنگ ثمینہ پیرزادہ نے حکومت کو سرکس قرار دے دیا
موجودہ طرز حکمرانی سے تنگ ثمینہ پیرزادہ نے حکومت کو سرکس قرار دے دیا

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اور معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ پاکستان حکمرانوں کی طرز حکمرانی سے تنگ آگئیں ہیں اور انہوں نے حکومت کو ” سرکس ” سے تشبیہہ دے دی ہے۔

ثمینہ پیرزادہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر اپنا پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کیا یہ جمہوریت ہے؟ ہم اگلے الیکشن کا انتظار کیوں نہیں کرسکتے ، کیوں ہم یہ کام عوام پر نہیں چھوڑ دیتے کہ وہ اگلے 5 سالوں کےلیے کس کو منتخب کریں گے، میں اس سرکس سے تنگ آگئی ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں تشدد بند کیا جائے، فلسطین کو آزاد کیا جائے، ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ انسانیت کو دہشت گردی سے باز رکھیں۔ لوگوں کو اب نو آبادیاتی نظام کی جانب دھکیلنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ثمینہ پیرزادہ کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے معروف پاکستانی صحافی نجم سیٹھی نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ ’بالکل ٹھیک! اگر انتخابات آزاد اور منصفانہ ہوں تو ہمیں دھرنے اور اقامہ کو بے دخل کیے بغیر پانچ سال کی مدت کو تقدس دینا چاہیے۔‘

نجم سیٹھی نے مزید لکھا کہ ’اگر نہیں تو، پھر ہمیں ہائبرڈ حکومتوں اور کٹھ پتلی وزیر اعظم سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل کرنا چاہئے!’

Related Posts