ثقلین مشتاق کا ریکارڈ برابر، ساجد خان کی 8وکٹیں، بنگلہ دیش فالو آن پر مجبور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ثقلین مشتاق کا ریکارڈ برابر، ساجد خان کی 8وکٹیں، بنگلہ دیش فالو آن پر مجبور
ثقلین مشتاق کا ریکارڈ برابر، ساجد خان کی 8وکٹیں، بنگلہ دیش فالو آن پر مجبور

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری اسپنر ثقلین مشتاق کا ریکارڈ برابر ہوگیا، ساجد خان نے 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والا دوسرا پاکستانی آف اسپنر بن کر بنگلہ دیش کو فالو آن پر مجبور کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈھاکا ٹیسٹ کے دوران پاکستانی آف اسپنر ساجد خان نے ایک اننگز میں 8وکٹیں لے کر ثقلین مشتاق کا ریکارڈ برابر کردیا۔ موجودہ عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق ٹیسٹ میچ کی 1 اننگ میں 8وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی آف اسپنر تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

معاشرہ کھیل نہ ہونے سے مر جاتا ہے، عاقب جاوید

دوسرا ٹيسٹ،بنگلہ ديش نے پہلی اننگز ميں 7 وکٹوں پر 76 رنز بنالئے

پاکستانی لیگ اسپنر عبدالقادر نے انگلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے 1987 میں 56رنز کے عوض 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سرفراز نواز نے آسٹریلیا کے خلاف بالنگ کرتے ہوئے 1979 میں 86رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ڈھاکہ ٹیسٹ میں آج بیٹنگ کرنےو الی میزبان ٹیم بنگلہ دیش 87 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اگر 14رنز مزید اسکور کیے جاتے تو بنگلہ دیش فالو آن سے بچ سکتا تھا، تاہم ایسا نہ ہوسکا۔ پاکستان کا دیا ہوا ہدف پورا کرنے کیلئے بنگلہ دیش کو دوسری اننگز کا آغاز کرنا پڑا۔

گزشتہ روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 300 رنز پر ڈکلیر کرکے بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ آج ٹیسٹ میچ کا پانچواں اور آخری روز ہے جس کے دوران آٹھویں اوور کا کھیل جاری ہے۔ بنگلہ دیش نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 25 رنز بنا لیے۔

میچ کی موجودہ صورتحال کے مطابق بنگلہ دیش کی جیت کے امکانات 0.5 فیصد ہیں جبکہ 77فیصد امکانات یہ ہیں کہ میچ پاکستان جیتے گا تاہم 22.5فیصد امکانات یہ بھی ہیں کہ قومی ٹیم یا میزبانوں کی جیت کی بجائے میچ ڈرا ہوجائے۔ 

ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی برابری کیلئے بنگلہ دیش کو 188 مزید رنز درکار ہیں۔ پاکستان نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ جیت کر 1-0 سے برتری حاصل کر لی تھی اور پاکستان کی دوسری اننگز کا کھیل ابھی باقی ہے۔

 

Related Posts