پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی سجل علی اور احد رضا میر علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیوں کی وجہ سے گزشتہ کئی مہینوں سے خبروں کی زد میں ہیں۔
گزشتہ چند ماہ سے احد اور سجل کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا، یہاں تک کہ ان کی بہن صبور علی کی شادی میں بھی سجل اپنے شوہر کے بغیر نظر آئیں اور اُس دوران احد رضا میر دُبئی میں کسی تقریب میں شرکت کرنے گئے تھے۔
یہ سب دیکھنے کے بعد اداکاروں کے مداحوں کی تشویش میں بھی اضافہ ہوگیا اور وہ یہ قیاس آرائیاں کرتے نظر آئے کہ ان دونوں اداکاروں نے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔
خیال رہے کہ اب اُن کے مداحوں کیلئے ایک اور افسوسناک خبر ہے کیونکہ اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام سے احد کا نام ہٹادیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان
اس سے پہلے انسٹا گرام پر سجل علی کا نام ’سجل احد میر‘ تھا اور اب انہوں نے اپنے نام کے ساتھ احد رضا میر کا نام ہٹاتے ہوئے صرف ’سجل علی‘ کر دیا ہے۔
مزید برآں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے علیحدگی کی خبر سامنے آنے کے بعد ملے جلے تبصرے کیے جارہے ہیں، آیئے ان تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں: