صنفِ آہن سے اداکارہ سجل علی کی فوجی لباس میں نئی تصویر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صنفِ آہن سے اداکارہ سجل علی کی فوجی لباس میں نئی تصویر وائرل
صنفِ آہن سے اداکارہ سجل علی کی فوجی لباس میں نئی تصویر وائرل

پاک فوج کے جذبۂ حب الوطنی پر مبنی نئے ٹی وی سیریل صنفِ آہن سے اداکارہ سجل علی کی فوجی لباس میں نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے ساتھی اداکارہ رمشا خان نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سجل علی اور ساتھی اداکاروں نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں جن میں اداکارہ سجل، کبریٰ خان، یمنیٰ زیدی، رمشا خان، سائرہ یوسف اور دنانیر مبین کو دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ریاض سیزن، سلمان خان آئندہ ماہ سعودی عرب میں پرفارمنس کیلئے تیار

اہلِ خانہ کی تردید کے باوجود وکی کوشل اور کترینہ کی شادی کے چرچے

پاک فوج کے لباس میں یمنیٰ زیدی، رمشا خان، سائرہ یوسف اور دنانیر مبین نے اپنی بندوقیں پکڑ رکھی ہیں۔ صنفِ آہن کی کاسٹ میں شامل خواتین نے مسکراتے ہوئے خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔ 

ڈرامہ سیریل صنفِ آہن میں سجل علی، کبریٰ خان، سائرہ یوسف، یمنیٰ زیدی اور رمشا خان نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے صنفِ آہن کی افتتاحی قسط ریلیز کردی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ramsha Khan (@ramshakhanofficial)

آئی ایس پی آر کی طرف سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی قسط کی کہانی جذبات، جدوجہد اور تنازعات کی کشاکش سے عبارت ہے جس کا ٹی وی ناظرین اور سوشل میڈیا صارفین کو بے صبری سے انتظار رہا۔

صنفِ آہن کی کاسٹ میں شہریار منور اور آصف رحمان خان بھی شامل ہیں۔ ڈرامے کو معروف مصنفہ عمیرہ احمد نے تحریر کیا جس کی ہدایات ہمایوں سعید نے دی ہیں۔ کاسٹ کی مختلف تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ 

Related Posts