صبا قمر نے مشال چیمہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے ویڈیو شیئر کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صبا قمر نے مشال چیمہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے ویڈیو شیئر کردی
صبا قمر نے مشال چیمہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے ویڈیو شیئر کردی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر زمان نے اپنی بہترین دوست اور   منیجر مشال چیمہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ صبا قمر نے اپنی دوست مشال چیمہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ میرا بہت خیال رکھنے والی سہیلی ہیں اور ایسے سچے دوست زندگی میں بہت کم ملتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سہیل اصغر سے دوستی ڈرامہ سیریل خواہش میں ہوئی۔سیمی راحیل

جوہی چاولہ کی 54ویں سالگرہ اور پاکستان میں گزرے لمحات پر ایک نظر

پیغام میں اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ مجھے آپ سے بے حد محبت ہے اور میں آپ کی دوستی اور ساتھ گزارے ہوئے خوبصورت وقت کیلئے بہت ممنون ہوں۔ آپ مجھے اس طرح جانتی اور سمجھتی ہیں جیسے کوئی اور نہیں سمجھتا۔

معروف اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ میری محبت خون کے رشتے جیسی بلندی پر پہنچ گئی ہے۔ میں آپ کی ہمیشہ اپنی باتیں توجہ سے سننے کیلئے شکر گزار ہوں۔ دعا کرتی ہوں کہ آپ کو محبت خوشی اور قہقہوں سے بھرپور زندگی ملے۔

مشہور فلم لاہور سے آگے اور دل دیاں گلاں کی اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ ایک نئی زندگی شروع کرنے کیلئے ایک اور خوبصورت سال آپ کے سامنے ہے۔ ماضی ختم ہوگیا اور اب ایک نیا باب لکھنے کا آغاز کرنا ہے۔ سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ 

Related Posts