وزیراعظم عمران خان کا سعد رضوی کو کسی صورت رہا نہ کرنیکا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

What are the terms agreed between TLP and government?

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران نے واضح کیا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کو نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ قانون کی عملداری میں خلل ڈالنے کی مزید کوئی رعایت نہیں دی جائے گی،پولیس کو جان و مال کے تحفظ کے لیے دفاع کا حق حاصل ہے،تحمل کا مطلب ہر گز کمزوری نا سمجھا جائے۔

ریاست آئین و قانون کے دائرہ کار میں رہ کر مذاکرات کرے گی اور کسی قسم کے غیر آئینی اور بلا جواز مطالبات تسلیم نہیں کریگی اور ریاست کی حکمرانی کو چیلنج کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم، ریاستی رٹ کیلئے اقدامات کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان نے ٹی ایل پی احتجاج کے دوران جان و مال کو نقصان پہنچانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی گروپ یا عناصر کو امن و عامہ کی صورتحال بگاڑنے اور حکومت پر دبائو ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ سعد رضوی کو نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ فرانسیسی سفیر کی بے دخلی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوگی، عسکری قیادت بھی ان معاملات پر سیاسی قیادت کے ساتھ ایک پیج پر ہے۔

Related Posts