روس نے بین الاقوامی کانفرنس میں طالبان کی امداد کا مطالبہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روس نے بین الاقوامی کانفرنس میں طالبان کی امداد کا مطالبہ کردیا
روس نے بین الاقوامی کانفرنس میں طالبان کی امداد کا مطالبہ کردیا

ماسکو: روس کی زیر صدارت ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر روسی وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے طالبان کی امداد کی اپیل کی ہے۔ طالبان نے اگست کے وسط میں کابل پر دوبارہ اقتدار حاصل کیا تھا۔

ماسکو میں ہونے والے اجلاس پاکستان ، چین ، ایران ، بھارت اور وسطی ایشیائی ریاستیں کے نمائندوں سمیت طالبان وفد کو بھی مدعو کیا  گیا ہے۔ امریکہ نے تکنیکی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں اس طرح کے مذاکرات میں شرکت کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں 

دُنیا بھر میں کورونا سے 24 کروڑ23لاکھ افراد متاثر، 49لاکھ 29ہزار ہلاک

سی اے اے کا پرواز منسوخی پر ائیر لائنز کو100فیصد ٹکٹ واپسی کا حکم

تاہم روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ جب تک اقتدار سنبھالتے وقت کیے جانے والے وعدے پورے نہیں ہوجاتے روس، طالبان کو تسلیم نہیں کرے گا، ان وعدوں میں نئی حکومت میں سیاسی اور نسلی گروپوں کی شمولیت شامل ہے۔

مذاکرات کی میزبانی میں روس کا اقدام اس بات کی غماضی کررہا ہے کہ وہ خطے میں اپنا اثرورسوخ بڑھانے کی کوشش کررہا ہے کیونکہ امریکہ نے افغانستان سے اپنی فوجیں واپس بلالی ہیں اور طالبان نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ انہیں مذاکرات سے امریکہ کی عدم موجودگی پر افسوس ہے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا گفتگو کرتےہوئے مزید کہنا تھا کہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنا حالیہ اجلاس کا ایجنڈا نہیں ہے ۔ خطے کے دیگر بااثر ممالک کی طرح ہم بھی طالبان سے رابطے میں ہیں، ہم چاہتے ہیں وہ اپنے وعدے پورے کریں جو انہوں نے اقتدار میں آنے پر کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ روس افغان حکام کے تعاون سے مطمئن ہے کیونکہ وہ افغانستان میں روسیوں کی حفاظت کو یقینی بنا رہے اور سفارت خانے کو کام میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان نے اقتدار میں آنے سے پہلے وعدہ کیا ہے کہ وہ خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کریں گے ، تاہم ابھی تک ان کی عبوری کابینہ میں صرف مرد عہدیدار شامل ہیں۔ کابینہ تقریباً تمام ارکان پشتون نسل سے تعلق رکھتے ہیں جو کہ افغانستان کی نصف سے کم آبادی پر مشتمل ہیں۔

Related Posts