ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مذہبی تشدد انتہاء پسندی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تازہ واقعہ میں مزید دو ہندو قتل کردیئے گئے، بنگلہ دیش میں اسی ہفتے شروع ہوئے مذہبی تشدد میں تاحال چھ ہندو قتل کیے جا چکے ہیں۔
بنگلہ دیش میں پولیس نے مزید دو ہندوؤں کے قتل کی تصدیق کر دی۔ بیگم گنج کے علاقے میں ایک مندر کے باہر ایک ندی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جبکہ ہلاک ہونے والا دوسرا شخص اسی مندر کا محافظ تھا۔
مقامی پولیس اہلکار کے مطابق ہندو برادری کے ارکان دس روزہ درگا پوجا کی آخری رسومات ادا کرنے کی تیاریوں میں تھے کہ دو سو افراد پر مشتمل ایک گروہ نے مندر پر دھاوا بول دیا۔ اسی دوران مندر کی کمیٹی کے ایک سینئر رکن کو بھی قتل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: انڈونیشیا، کشتی میں سوار 21طلباء دریا میں گر گئے، 11جاں بحق