محکمہ موسمیات کی شمالی مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ موسمیات نے شمالی مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات نے شمالی مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد: ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور زیریں اضلاع میں شدید گرم اور خشک رہے گا۔ شمال مشرقی پنجاب ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کا امکان ہے۔

پیر کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور زیریں اضلاع میں شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی پنجاب، خطہ پھوٹوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور وسطی اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔ تاہم خیبر پختونخواہ : کالام 11،کشمیر :کوٹلی 06، راولاکوٹ 01، پنجاب :مری 03، اسلام آباد(سید پور 03)اور سیالکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گذشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی اور نورپور تھل میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ جیکب آباد اور تربت میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 3 ہزار 460 ہلاک

Related Posts