کراچی: خلیج بنگال میں بننے والے سمندری دباؤ سے طوفان گلاب کا خدشہ کم ہوتے ہی شاہین کا خطرہ پیدا ہوگیا،پاکستان کے ساحلی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی گئی۔
سمندری طوفان گلاب سے بھارت میں اڑیسہ، آندھرا پردیش اور گجرات کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشیں ہوئیں تاہم گلاب بھارتی ریاستوں سے ٹکرانے کے بعد عمان کی طرف مڑ گیا ہے۔ طوفان سے بھارت کے ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی اور تین افراد ہلاک ہوئے۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق گلاب سے بحیرہ عرب میں ایک اور سمندری طوفان کے جنم لینے کا خدشہ ہے۔ سمندری طوفان شاہین آج بننے کا امکان ہے۔ اس طوفان کو شاہین نام قطر کی طرف سے دیا گیا ہے اورطوفان سے مزید دور روز تک بھارت اور پاکستان کے ساحلی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم عمران خان آج بلوچستان کا دورہ، جھل جاؤ بیلہ روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے