کراچی میں بادل چھا گئے، مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بادل چھا گئے، مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار
کراچی میں بادل چھا گئے، مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

کراچی میں آج صبح سے ہی آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے گرمی کا زور ٹوٹ چکا ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح سویرے کراچی کے مختلف علاقوں میں بادل چھا گئے۔ ضلع ملیر، ماڈل کالونی، گلشنِ حدید اور شاہ فیصل کالونی میں بوندا باندی شروع ہوگئی ہے۔

شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ لانڈھی، کورنگی اور قیوم آباد سمیت مختلف دیگر علاقوں میں بونداباندی جاری ہے۔ لوگ موسم کا لطف اٹھانے کیلئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ تاہم میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ تاہم میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی و وسطی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا ۔ تاہم کراچی میں ہلکی بارش اور بونداباندی ہوئی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، درخت اکھڑ جانے، چھتیں اور بجلی گرنے سمیت مختلف حادثات کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 اوکاڑہ میں آج سے 8 روز قبل گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جان کی بازی ہار جانے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

مزید پڑھیں: پنجاب  میں آندھی اور طوفانی بارش، مختلف حادثات میں 16 افراد جاں بحق

Related Posts