گجرات، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب پولیس نے گجرات میں سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ اس دوران پولیس کی درجنوں گاڑیوں نے رہائش گاہ کا محاصرہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر رات گئے چھاپہ مارا گیا جبکہ پولیس کی درجنوں گاڑیاں اور سیکڑوں اہلکار رہائش گاہ کا احاطہ کیے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

آصف زرداری کا مزدور کی تنخواہ 35 ہزار مقرر کرنے کا مطالبہ

رہائش گاہ کو حصار میں لیے ہوئے پولیس اہلکاروں نے چوہدری پرویز الٰہی کے گھر کنجاہڑی ہاؤس پر چھاپہ مارا۔ پولیس کی بھاری نفری رہائش گاہ کے اردگرد موجود تھی۔

کچھ گاڑیاں چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کے قریب گشت بھی کرتی رہیں۔ ق لیگ کے رہنماؤن کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی چھاپے کے وقت اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔

ق لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے علاوہ ان کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی بھی گھر پر نہیں، بلکہ لاہور میں موجود ہیں۔

چھاپے کے وقت مبینہ طور پر گھریلو ملازمین ہی گھر پر موجود تھے۔ پولیس کی جانب سے یہ وضاحت تاحال سامنے نہیں آئی کہ پرویز الٰہی کے گھر پر کس الزام یا مقدمے کے تحت چھاپہ مارا گیا۔

پولیس نے میڈیا نمائندگان کو چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ مارنے کے متعلق کسی بھی قسم کا مؤقف نہیں دیا۔ صحافیوں کے سوالات کرنے پر مؤقف دینے سے انکار کردیا گیا۔

 

Related Posts