وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ کی جانب سے گندم اور یوریا کی درآمد کی منظور دیدی گئی
وفاقی کابینہ کی جانب سے گندم اور یوریا کی درآمد کی منظور دیدی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ملک کے اہم مسائل زیرِ غور آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلے کیے گئے

وزیر اعظم کی زیرِ صدارت آج ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں پاور ڈویژن توانائی بچت پلان پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دے گا۔سرمایہ کاری بورڈ کے ریگولیٹری اصول اور گائیڈلائنز پیش کی جائیں گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں اسلام آباد میں ویسٹ مینجمنٹ پلان کو منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 17 اور 25 جنوری کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس گزشتہ ماہ 24 جنوری کو طلب کیا تھا جس میں ملکی معیشت پر اہم فیصلے کیے گئے۔

قبل ازیں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزراء مریم اورنگزیب، خواجہ آصف اور رانا ثناء اللہ شریک ہوئے تھے۔اجلاس میں آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی اور ملک بھر میں جاری توانائی بحران سمیت اہم اقتصادی مسائل پر گفت و شنید کی گئی۔

Related Posts