میراٹوئٹراکاؤنٹ فرانس کے خلاف پیغام جاری کرنے پر بند کردیا گیا۔رابی پیرزادہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میراٹوئٹراکاؤنٹ فرانس کے خلاف پیغام جاری کرنے پر معطل ہوا۔رابی پیرزادہ
میراٹوئٹراکاؤنٹ فرانس کے خلاف پیغام جاری کرنے پر معطل ہوا۔رابی پیرزادہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ فرانس کے خلاف پیغام جاری کرنے پر میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کردیا گیا ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ میرا اکاؤنٹ فرانس کے خلاف ٹویٹ پر معطل ہوچکا ہے جبکہ میں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتی۔

فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کیلئے پاکستان بھر میں احتجاج کے تناظر میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ میرے نبی ﷺ کے نام پر میری جان قربان، ہم ایک امت ہیں اور پاکستان اسلام کے نام پر بنا۔

سابق اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ حکمرانوں کو یہ بات یاد رکھنا ہوگی کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تاہم املاک کو نقصان پہنچانا یا عوام کو جانی و مالی نقصان سے دوچار کرنا درست نہیں۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rabi Pirzada (@rabi.fairy)

یاد رہے کہ رابی پیرزادہ نے 2019ء میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں شوبز کی جعلی دْنیا کو خیرباد کہہ کر بہت خوشی محسوس کرتی ہوں۔

شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے والی رابی پیرزادہ نے 3 ماہ قبل مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کی طرف سے بھیجے گئے پیغامات شیئر کیے۔

مزید پڑھیں: شوبز کی جعلی دْنیا چھوڑ کر بہت مطمئن ہوں، رابی پیرزادہ

Related Posts