پاکستان ترک صدر کا احترام کرتا ہے، جلد ترکی کا دورہ کروں گی۔رابی پیرزادہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان ترک صدر کا احترام کرتا ہے، جلد ترکی کا دورہ کروں گی۔رابی پیرزادہ
پاکستان ترک صدر کا احترام کرتا ہے، جلد ترکی کا دورہ کروں گی۔رابی پیرزادہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے جلد ترکی کا دورہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ترک صدر کا احترام کرتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ترکی کی طرف سے ایک پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا پورا ملک آپ کے صدر رجب طیبب اردوان کی عزت اور احترام کرتا ہے۔

پیغام میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ پاکستانی قوم ترکی اور اس کے عوام سے بہت محبت رکھتی ہے، میں بہت جلد ترکی کا دورہ کروں گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ کے بینک اکاؤنٹ سے پیسے چوری ہو گئے، اے ٹی ایم کارڈ کا بیلنس صفر ہونے پر رابی پیرزادہ نجی بینک سے ناراض ہو گئیں۔

ٹوئٹر پر 4 ماہ قبل  اپنے پیغام میں سابق پاکستانی گلوکارہ  نے کہا کہ پاکستان میں نجی بینک جیسی بڑی کمپنی بھی چوری کو نہیں روک سکتی۔ آج مری میں جب اے ٹی ایم کارڈ استعمال کیا تو پتہ چلا کہ میرا بیلنس صفر ہے۔

مزید پڑھیں: رابی پیرزادہ کے پیسے چوری، اے ٹی ایم کارڈ کا بیلنس صفر ہوگیا

Related Posts