اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ سیمی فائنل اور فائنل دونوں جیتے گی اور ورلڈ کپ وطن میں آئے گا تاہم کپتان سے معاہدہ لکھوا لیں، بابر اعظم اسٹامپ پیپر پر سیاست میں حصہ نہ لینے کا عہد کریں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کے دوران رکنِ اسمبلی قادر پٹیل نے کہا کہ ہم پاکستانی قوم اور ایوان کی طرف سے کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے ناقابلِ شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل، پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ آج ہوگا
سیمی فائنل سے قبل پاکستان کے دو اہم کھلاڑی بیمار، شرکت مشکوک
پی پی پی رکنِ قومی اسمبلی نے کہا کہ ہماری حمایت، امید اور یہ دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں کہ ٹیم ورلڈ کپ جیت کر پاکستان پہنچے گی۔ساتھ ہی ساتھ میری خواہش ہے کہ بابر اعظم سے اسٹامپ پیپر پر لکھوا لیا جائے کہ وہ سیاست کا رخ نہیں کریں گے۔
رکنِ قومی اسمبلی قادر پٹیل نے کہا کہ کرکٹ سے سیاست میں حصہ لینے والون کو ہم پہلے ہی بہت بھگت چکے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ پی سی بی میں چیئرمین کی حیثیت سے احسان مانی اور رمیز راجہ کو کس طریقۂ کار کے تحت لگایا گیا۔
قادر پٹیل نے کہا کہ پی سی بی لاکھوں روپے تنخواہوں کی ادائیگی کرتا ہے۔سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق اور سابق بالنگ کوچ وقار یونس بھاری تنخواہیں لے رہے تھے اور ٹیم بری کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی تھی۔ مستعفی ہونے پر وقار اور مصباح سے کیا بازپرس ہوئی؟