پائما کا ایف بی آر سے ٹیکس پیئر پروفائل اپ ڈیٹ کرنے کی تاریخ میں 6ماہ کی توسیع کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Exporters face slew of difficulties due to Cotton, Yarn shortages, skyrocketing prices

کراچی :پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن(پائما) کے سینئر وائس چیئرمین و نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) حنیف لاکھانی، پائما کے وائس چیئرمین و کنوینر ایف پی سی سی آئی یارن ٹریڈنگ قائمہ کمیٹی فرحان اشرفی نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیوسے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس پیئر پروفائل اپ ڈیٹ کرنے کی تاریخ میں 6ماہ کی توسیع کی جائے تاکہ ٹیکس دہندگان باآسانی اپنا پروفائل اپ ڈیٹ کرسکیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی جانب سے ٹیکس دہندگان کو یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ 31مارچ 2021 تک اپنا پروفائل اپ ڈیٹ کریں اور ساتھ ہی یہ عندیہ بھی دیا کہ اگر ٹیکس دہندگان نے مقررہ تاریخ میں نئے بینک اکاؤنٹس، ایڈریس، کاروباری تبدیلیوں کی معلومات اپ ڈیٹ نہ کیں تو ان کا نام ایکٹوٹیکس پیئر لسٹ سے خارج کیا جاسکتا ہے جس سے وقت پر ٹیکس ادا کرنے اور انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے ولے ایماندار ٹیکس گزاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کوروناکی تیسری لہر اور کراچی سمیت ملک کے اکثریت شہروں میں کورونا سے بچاؤکی احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس صورتحال میں ٹیکس گزاروں کے لیے فوری طور پر ٹیکس پروفائل اپ ڈیٹ کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ سب سے پہلے انہیں اسے سمجھنا ہوگا اور پھر تمام درکار معلومات کے ساتھ پروفائل اپ ڈیٹ کرنا ہوگا جس کے لیے انہیں کچھ وقت ضرور ملنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:صدر ایف پی سی سی آئی ناصر مگوں نے چانڈیو ولیج میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا

حنیف لاکھانی اور فرحان اشرفی نے چیئرمین ایف بی آر سے مطالبہ کیا کہ کورونا کی تیسری لہر اور اس سے بچاؤ کے لیے حکومت کے احتیاطی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکس دہندگان کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں اور ان کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکس پیئرپروفائل اپ ڈیٹ کرنے کی تاریخ میں 6ماہ کی توسیع کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ٹیکس دہندگان مطلوبہ معلومات کے اندراج کے ساتھ اپنا پروفائل اپ ڈیٹ کرسکیں اور ٹیکس دینے کے باوجود بھی ایکٹوٹیکس پیئر لسٹ سے خارج ہونے سے بچ سکیں۔

Related Posts