نئے مصری کرنسی نوٹ پر فرعون کی تصویر چھاپنے پر عوام میں شدید غم و غصہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مصر میں ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک نوٹ کی تصویر گردش کر رہی جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ نئی 50 پاؤنڈ کرنسی کی ہے جو جلد ہی لانچ کی جائے گی۔ اس تصویر میں ایک ہاتھ میں ایک بینک نوٹ پکڑا ہوا ہے جس پر فرعون کے مجسمے کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سرگرم کارکنوں نے تصدیق کی کہ یہ ایک نیا نوٹ ہے جسے مصر میں لانچ کیا جائے گا، اس دوران ڈیزائن کی حمایت اور رد کرنے والوں کے تبصرے بھی سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیں:

سرحدی حالات ناسازگار، افغانستان سے اغوا کی گئی خاتون کی وطن واپسی مشکل بن گئی

جب آوازیں بلند ہوئیں اور ہنگامہ آرائی بڑھ گئی، تو سنٹرل بینک نے اپنی خاموشی توڑی، ذرائع نے مقامی میڈیا کو اس بات کی تردید کی اور کہا کہ ایسا کوئی کاغذ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

ذریعہ نے کہا “سنٹرل بینک نے ایک سال قبل 10 پاؤنڈز اور چند ماہ قبل 20 پاؤنڈز کی پیشکش کے بعد ابھی تک کسی نئی کرنسی کی پیشکش کا اعلان نہیں کیا ہے۔”

مزید تحقیق سے واضح ہوا کہ تصویر میں موجود بینک نوٹ برسوں پہلے شائع ہونے والے فنکارانہ ڈیزائن کے سوا کچھ نہیں تھا۔

تصویر کی تلاش کے بعد پتہ چلا کہ یہ ڈیزائن اس سے پہلے بھی شائع ہو چکا تھا، یہ تصویر 2018 میں انفارمیشن آڈیٹنگ پلیٹ فارم “ڈی جاڈ” پر شائع ہونے والی رپورٹ کی ہے۔ اس کا ماخذ 13 دسمبر 2016 کی ایک پوسٹ تھی جو اس فیس بک پیج پر شائع ہوئی۔

اس پوسٹ میں یہ فیس بک پیج اسے مصری سکے ڈیزائن چیلنج کا نام دیتا ہے، اور تخلیق کاروں کو اپنے کام کے ساتھ شرکت کی دعوت دیتا ہے۔

اس سے یہ بات نمایاں ہوتی ہے کہ یہ ڈیزائن صرف ایک افواہ ہے اور یہ نوٹ حقیقی نہیں ہے۔

Related Posts