گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی برتری کے باوجود پیپلزپارٹی اورن لیگ کا حکومت بنانے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI's lead in Gilgit-Baltistan, PPP and PML-N are likely to form a government

اسکردو: گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف 9نشستوں پر کامیابی کے بعد حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے تاہم پیپلزپارٹی اور ن لیگ اب بھی حکومت بنانے میں کامیاب ہوسکتی ہیں۔

سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابات کا نتیجہ توقعات کے مطابق رہا، خطے کے عوام وفاق میں برسراقتدار جماعت کے ساتھ جانا پسند کرتے ہیں اور حالیہ انتخابات میں بھی اسکی جھلک واضح طور پر دکھائی دی۔

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کی 9نشستوں کے ساتھ واضح برتری کے باوجود پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن حکومت بنانے میں کامیاب ہوسکتی ہیں۔

گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 میں سے 23 نشستوں پر ہونیوالے الیکشن میں پی ٹی آئی 9، پیپلزپارٹی 4 اور ن لیگ دو سیٹیں جیت چکی ہے جبکہ مجلس وحدت مسلمین نے ایک اور 7آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں:گلگت بلتستان انتخابات، تحریکِ انصاف سب سے زیادہ نشستیں جیت کر سرِ فہرست

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی سیٹیں ملاکر 6 بنتی ہیں تاہم اگر اپوزیشن جماعتیں آزاد امید واروں کی حمایت حاصل کرلیں تو 24 رکنی اسمبلی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو برتری حاصل ہوسکتی ہے۔

Related Posts