کراچی دھماکےمیں زخمی ایم این اےعالمگیرخان کےوالدانتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:شیر شاہ میں پراچہ چوک کے قریب ہونےوالے دھماکےمیں پی ٹی آئی کےایم این اے اورفکس اِٹ کےبانی عالمگیرخان کےوالدبھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔

دھماکے کےبعدسے اب تک جاں بحق ہونےوالے افرادکی تعداد12 ہوچکی ہے جبکہ 12 افرادزخمی حالت میں اب بھی اسپتال میں زیرعلاج ہیں جن میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے، دھماکےکےنتیجے میں قریب عمارتوں سمیت وہاں موجود گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرےمیں لے لیاجہاں اب ریسکیو کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان کی میئر شپ کیلئے اے این پی کے امیدوار عمر خطاب شیرانی قتل

دوسری جانب اسپتال ذرائع سے معلوم ہواہےکہ زخمیوں کے جسم پر سیمنٹ اور لوہے کے ذرات نظر آرہے ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے تاہم ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ یہ دھماکہ نالے میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا ۔

Related Posts