کراچی میں نجی اسکول انتظامیہ کا بچی کے سامنے باپ پر تشدد، دھوپ میں کھڑا کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Private school administration in Karachi tortures father in front of child

کراچی: شہر قائد میں واقع نجی اسکول نے فیس کی عدم ادائیگی پر طالبہ کو کلاس سے نکال دیا، بات چیت کیلئے آنیوالے باپ کو مار کر دھوپ میں کھڑا کردیا، شکایت پر معائنے کیلئے آنیوالی محکمہ تعلیم کی ٹیم کیلئے دروازے بندکردیئے۔

واقعہ 15 ستمبر کو پیش آیا جب سٹی اسکول کے اسمارٹ اسکول کینٹ کیمپس کی انتظامیہ نے ماہانہ فیس لیٹ ہونے پر بچی کو کلاس سے نکال دیا۔

بات چیت کیلئے اسکول آنیوالے باپ کو بچی کے سامنے تشدد کا نشانہ بناکر دھوپ میں کھڑا کردیا گیا،متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ بیٹی کی فیس ادا نہ کرنے پر اسکول انتظامیہ نے مجھ پر تشدد کیا۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹیٹیوشن نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، واقعے کا جائزہ لیا جائے گا اور کارروائی کی جائے گی۔

بچی کے والد کی شکایت پر محکمہ تعلیم کی ٹیم اسکول کا دورہ کرنے پہنچی تو اسکول انتظامیہ نے محکمہ تعلیم کی ٹیم کو بھی اسکول میں داخل ہونے سے روک دیا۔

واضح رہے کہ کورونا کے دوران بندش کے باوجودکراچی کے نجی اسکولوں کی جانب سے والدین سے فیسیں باقاعدگی سے وصول کی جاتی رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:سعید غنی یامراد علی شاہ، ڈیسک خریداری میں اربوں کی کرپشن کا ذمہ دار کون؟

نجی اسکولوں کی جانب سے بھاری فیسیں لینے کے باوجود والدین کے ساتھ رویہ انتہائی نامناسب ہوتا ہے جبکہ شکایات کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔

Related Posts