وزیراعظم عمران خان کا اپنا ووٹ بھی مسترد ہوا، نوید قمر کا بڑا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Khan'svote rejected

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوید قمر کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے دوران اسلام آباد کی نشست پر انتخاب میں وزیراعظم عمران خان کا اپنا ووٹ بھی مسترد ہوا۔

پیپلزپارٹی کے رکن نے انکشاف کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے 340 میں سے مسترد ہونیوالے 7 ووٹوں میں سے ایک وزیراعظم عمران خان کا ووٹ بھی شامل ہےجبکہ پی ٹی آئی کے شہریار خان آفریدی اور زرتاج گل کا ووٹ بھی مسترد ہوا ۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومتی اتحاد کے امیدوار ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو 5 ووٹوں سے شکست دیدی ہے۔

مزید پڑھیں:گیلانی کی فتح، اب آگے کیا ؟

قومی اسمبلی میں 342 کے ایوان میں 240 ووٹ کاسٹ کئے گئے جن میں سے 7 ووت مسترد ہوئے جبکہ اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی 169 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ حکومتی امیدوار ڈاکٹرحفیظ شیخ 164 ووٹ حاصل کرسکے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کا کہنا ہے کہ ہمیں 5 ووٹوں سے شکست ہوئی اور 7 ووٹ مسترد ہوئے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ ہم نتائج کو چیلنج کرینگے اور حقائق قوم کے سامنے لائینگے۔

Related Posts