صدر عارف علوی کا جی ایچ کیو کا دورہ ، پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر عارف علوی کا جی ایچ کیو کا دورہ ، پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی
صدر عارف علوی کا جی ایچ کیو کا دورہ ، پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی

راولپنڈی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کےمطابق جی ایچ کیو آمد پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پرتپاک استقبال کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا اور انہوں نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت اور آرمی چیف نے علاقائی پیش رفت اور قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ ڈاکٹر عارف علوی کو پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق صدر نے پاکستان کی بیرونی اور اندرونی سلامتی کیلئے پاک فوج کی بے مثال قربانیوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کو کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی برانچ کی جانب سے سائبر سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں فوج کی صلاحیت اور دیگر خدمات اوراسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطہ کاری کے طریقہ کار کی بھی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت افغانستان کے معاملے میں منفی پروپیگنڈے سے باز رہے، ترجمان افغان طالبان

Related Posts