صدرِمملکت وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کیلئے آج کوئٹہ پہنچیں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمہوریت کو مفاد پرستوں کے ہاتھ ہائی جیک نہیں ہونے دیا جاسکتا،صدر مملکت
جمہوریت کو مفاد پرستوں کے ہاتھ ہائی جیک نہیں ہونے دیا جاسکتا،صدر مملکت

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کیلئے آج کوئٹہ پہنچیں گے، دورۂ کوئٹہ کا 2 روزہ شیڈول مرتب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی 2 روزہ دورے کیلئے آج کوئٹہ پہنچیں گے جہاں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے ملاقات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان میں فورسز کی کارروائی کے دوران پاک فوج کے 3جوان شہید

وزیراعظم کی بلوچستان حکومت کو ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت

بلدیاتی انتخابات، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد کیلئے ڈیڈ لائن کا اعلان

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کوئٹہ میں بلوچستان کابینہ اور صوبائی اسمبلی کے اراکین سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں جن کے دوران کوئٹہ میں سیاسی و اقتصادی صورتحال زیر غور آئے گی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت بلوچستان پر توجہ دے رہی ہے۔اس سے قبل وزیراعظم  نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل دیگر صوبوں سے مختلف ہیں کیونکہ اس کی آبادی پھیلی ہوئی ہے۔

آج سے 2 روز قبل اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ طویل فاصلوں کی وجہ سے ہمیں بلوچستان کے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے آؤٹ آف دی باکس حل تلاش کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت اپنے گورننس ڈھانچے کو از سر نو تشکیل دے تاکہ نہ صرف ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے بلکہ عام آدمی تک خدمات کی فراہمی کو بھی بہتر بنایا جائے۔

Related Posts