صدرِ مملکت نے مسلح افواج اور شہداء کیلئے ایوارڈز کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدرِ مملکت نے مسلح افواج اور شہداء کیلئے ایوارڈز کا اعلان کردیا
صدرِ مملکت نے مسلح افواج اور شہداء کیلئے ایوارڈز کا اعلان کردیا

اسلام آباد: صدرِ مملکت نے مسلح افواج کے جوانوں، افسران اور شہداء کیلئے ایوارڈز کا اعلان کیا ہے جن میں تمغۂ بسالت، امتیازی اسناد اور تعریفی کارڈز شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت نے 22 افسران اور جوانوں کیلئے چیف آف دی آرمی اسٹاف کے ہلالِ امتیاز ملٹری، 102 جوانوں اور افسران کیلئے ستارۂ امتیاز ملٹری جبکہ 130 کیلئے آرمی چیف کے تمغۂ امتیاز ملٹری کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بنی گالہ پرچھاپاماراگیاتو جاتی امرابھی دورنہیں، فوادچودھری

صدرِ مملکت نے 2 افسران کیلئے ستارۂ امتیاز، 68 افسران، شہداء اور جوانوں کیلئے تمغۂ بسالت، 33 افسران، جوانوں اور شہداء کیلئے امتیازی اسناد جبکہ 68 کیلئے آرمی چیف کی جانب سے تعریفی کارڈز کے اجراء کا اعلان کیا۔

میجر شجاعت حسین شہید اور کیپٹن محمد بلال خلیل شہید کو ستارۂ بسالت، برگیڈئیر عامر نوید اور کیپٹن سعید حیدر عباس شہید کو تمغۂ بسالت جبکہ شیر محمد شہید، کیپٹن محمد سعد بن عامر ہید اور محمد اسلم شہید کو تمغۂ بسالت دینے کا اعلان کیا گیا۔

حوالدار سہیل اقبال شہید اور حوالدار عبدالحنان شہید کو تمغۂ بسالت جبکہ سپاہی سیف اللہ شہید اور نائیک زین العابدین شہید کو صدرِ مملکت کی جانب سے تمغۂ بسالت جبکہ سپاہی الیاس خان، رمضان خان، شبیر علی شہید اور ناصر احمد شہید کو تمغۂ بسالت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

Related Posts