سکھر:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ کو سکھر کی سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا،پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جیل کے باہر استقبال کیا۔
خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں 25 ماہ سے قید میں تھے۔احتساب عدالت نے سپریم کورٹ کے آرڈر کی تصدیق کے بعد خورشید شاہ کے ریلیز آرڈر جاری کیے تھے۔
سپریم کورٹ آرڈر کی تصدیق کے بعدخورشید شاہ کو جیل سے صبح احتساب عدالت لایا گیا تھا، جہاں خورشید شاہ سے دستخط لے کر انہیں دوبارہ سینٹرل جیل بھیج دیا گیا تھا بعد ازاں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ء خورشید شاہ کی دو سال بعد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت منظور کر لی تھی۔
مزید پڑھیں:
نیب کا اسپیکر سندھ اسمبلی کی رہائش گاہ پر گرفتاری کے لیے چھاپہ
مریم نواز کی آزادی ختم؟ نیب نے ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کردی