پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مرتضیٰ وہاب
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی،مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مسئلہ اختیارات کا نہیں نیت کا ہوتا ہے۔

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور بلاول بھٹو کے وژن کے تحت عوام سے کئے گئے وعدہ پورے کر رہی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ جیل چورنگی کی تزئین و آرائش، ٹیپو سلطان پل اور ابراہیم رحیم تولا روڈ کی کارپیٹنگ کا کام جاری ہے جس سے ان سڑکوں کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سڑکیں ایک طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں اور شہریوں کو تکالیف کا سامنا تھا، ماضی میں ان سڑکوں پر توجہ نہیں دی گئی لیکن اب بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اس سڑکوں پر توجہ دی ہے۔

اگلے 24 گھنٹوں میں ان سڑکوں کی کارپیٹنگ کا کام مکمل کرلیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا وعدہ تھا کہ کراچی میں ہر جگہ، ہر مقام پر ترقیاتی کام کئے جائیں گے وہ ہم پورا کر رہے ہیں۔

آج آپ کو کام ہوتے ہوئے پورے کراچی میں نظر آرہے ہیں، اس موقع پر علاقہ مکینوں نے ان کے علاقوں کے مسائل کے حل پر ان سے ملاقات کرکے اظہار تشکر کیا۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم لسانی سیاست اور نفرت پھیلانے کی سازش کررہی ہے ،سعید غنی

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم بلاامتیاز و تفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور کراچی کے تمام علاقوں میں یکساں ترقی چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی لسانی تعصب سے بالا تر ہو کر ترقیاتی کام کروا رہی ہے۔

Related Posts