اسلام آباد: گزشتہ دنوں غوری ٹاؤن میں ہوئے قتل کے شبے میں چکری انٹرچینج کے پاس وفاقی دارلحکومت کی تھانہ کورال پولیس نے کارروائی کی، جس میں قتل میں مطلوب چار افراد کو گرفتار کیا گیا، اس سب واقع میں عینی شاہد سمیع الحق کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
دو دن غیر قانونی حراست میں رکھنے کے بعد مقامی بااثر مافیا کی ایماء پر سمیع الحق پر نائن سی کی دفعات کا اندراج کر دیا گیا، لواحقین کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو دن سے نہ صرف ایسے جو ہم سے رابطے میں تھا بلکہ ہماری تھانے میں ملاقات بھی سمیع الحق سے جاری تھی۔
لیکن کل رات ایس ایچ او کے جانے کے فورا بعد نائن سی کی دفعات کے تحت مقدمے کا اندراج کر دیا گیا، اس ضمن میں لواحقین نے ایس پی رولر عثمان ٹیپو سے بھی ملاقات کی۔
عثمان ٹیپو نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انکوائری ڈی ایس پیز سرکل ملک عابد اکرام کو مارک کر دی، ایس پی رولر عثمان ٹیپو کا کہنا تھا کہ میں واقع کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کروں گا۔
مزید پڑھیں: کالعدم تنظیم کے احتجاج کے دوران فائرنگ سے متعدد پولیس اہلکار شہید ہوگئے