کراچی میں پولیس مقابلہ، داؤد چورنگی میں فائرنگ کرنے والا ملزم ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے تھانے بھی غیر محفوظ، 2 کروڑ سے زائد رقم چوری ہوگئ
کراچی، پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم دھماکہ، 2 اہلکار جاں بحق

شہرِ قائد میں پولیس مقابلے کے دوران لانڈھی کے علاقے داؤد چورنگی میں پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لانڈھی میں پولیس پر حملہ کرنے والا ملزم فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔ پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے گھر پر چھاپہ مار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں پولیس مقابلہ، ڈکیت گروپ کے 2زخمی ملزمان گرفتار

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھ ہمارا دو گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔

لانڈھی میں ملزم کی فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل لانڈھی پولیس نے ڈکیت گروپ کے 3 کارندوں سے مقابلہ کیا جس کے دوران 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

 تھانہ لانڈھی پولیس نے 3 روز قبل ڈکیت گروپ کے 3 کارندوں سے بہادری سے مقابلہ کیا۔ بعد ازاں 2 کارندے گرفتار ہوگئے۔ تیسرا ملزم موٹر سائیکل پر جائے وقوعہ سے بھاگ نکلا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے پستول اور ایمونیشن کے علاوہ چار عدد موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی۔ پولیس مقابلہ کربلا گراؤنڈ نیوی کی دیوار کے قریب ہوا۔

Related Posts