کراچی کے علاقے نمائش چورنگی میں آج پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران 1 ڈاکو ہلاک، 3گرفتار جبکہ 1 فرار ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ 5 ڈاکو پاسٹر جارج کے گھر میں ڈکیتی کیلئے آئے، ایس پی جمشید ٹاؤن فاروق بجارانی کے مطابق 1 ڈاکو مقابلے کے دوران مارا گیا جبکہ 3 کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔
ایس پی جمشید ٹاؤن کے مطابق 1 ڈاکو فرار ہوگیا جبکہ زخمی ہونے والے 3 ڈاکوؤں میں سے 1 کی حالت تشویشناک ہے۔ پاسٹر جارج کے بیٹے نے ڈکیتی کے متعلق 15 پر اطلاع دی تھی جس کے بعد پولیس جائے واردات پر پہنچی۔
پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 ڈاکو گرفتار جبکہ 1 فرار ہوگیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو ہلاک بھی ہوا۔ ہلاک اور زخمی ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔فرار ہونے والے ڈاکو کو بھی تلاش کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس مقابلے کے بعد 1 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب رہا جبکہ دوسرا گرفتار ہوگیا جس کے قبضے سے 3 موبائل فونز اور پرس برآمد ہوا۔
شہرِ قائد کے علاقے شارعِ فیصل پر پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ 19 روز قبل ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 1 ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ پرفیوم چوک کے قریب پولیس موبائل کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی تھی۔
مزید پڑھیں: کراچی میں پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو گرفتار، دوسرا فرار، 3 موبائل فونزبرآمد