کوئٹہ: پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ انسدادِ منشیات آپریشن کے دوران بلوچستان سے 2 ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ اور اے این ایف نے مشترکہ انسدادِ منشیات آپریشن کیا جو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے علاقے پشوکان کے ساحلی حصے میں کیا گیا۔
انسدادِ منشیات آپریشن کے دوران 700 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی منشیات کی مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے جنہیں مزید قاونی کارروائی کیلئے اے این ایف کے حوالے کیا گیا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 50 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کی جانب سے 11 روز قبل جاری ہونے والے بیان کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈی 7 اسٹاپ پرچھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کر کے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔
مزید پڑھیں: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،50کلوچرس برآمد،3ملزمان گرفتار