مسلم لیگ (ن) نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم لیگ (ن) نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی
مسلم لیگ (ن) نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

مسلم لیگ (ن) رہنماؤں نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرارداد اسمبلی میں  جمع کروا دی ہے جس کے تحت 7 روز کے اندر عدم اعتماد کی کارروائی شروع کرنے کی درخواست کی گئی۔

تحریکِ عدم اعتماد کا نوٹس لیگی رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی اور محسن شاہنواز رانجھا نے جمع کروایا جبکہ نوٹس پر ن لیگ کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی دستخط کر دئیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارا شروع سے مؤقف ہے کہ نواز شریف علاج کے لیے ملک سے باہر جائیں۔نعیم الحق

آئینِ پاکستان کی دفعہ 53 کی شق 7 سی کے تحت ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی گئی جس میں قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور آئینی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔

جمع کرائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیاں کیں جبکہ آئینِ پاکستان کے خلاف بھی اقدامات اٹھائے۔

عدم اعتماد نوٹس کے مطابق ڈپٹی اسپیکر آئین کی خلاف ورزی کے باعث اراکین قومی اسمبلی کا اعتماد کھو بیٹھے ہیں، اس لیے 7 دن بعد عدم اعتماد کی تحریک چلانے کی کارروائی باضابطہ طور پر شروع کی جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ مولانا سینئرسیاستدان ہیں ،معاہدہ نہیں توڑیں گے،ایشوز اسمبلی میں لائیں۔الیکشن سے متعلق خدشات بتائیں،ان کے بیٹھنے سے ہمیں کوئی اعتراض نہیں،بال مولانا کے کورٹ میں ہے۔

اسلام آباد میں 3 نومبر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا بیٹا بھی اسمبلی میں ہے ایشوز قومی اسمبلی میں لیکر آئیں اور مولانا الیکشن کے حوالے سے خدشات بتائیں،اسمبلی ہی بہترین فورم ہے۔

مزید پڑھیں: مولانا سینئرسیاستدان ہیں ،معاہدہ نہیں توڑیں گے‘قاسم سوری

Related Posts