آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ، عمران خان کل عوام سے براہِ راست بات کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ، عمران خان اتوار کو عوام سے براہِ راست بات کریں گے
آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ، عمران خان اتوار کو عوام سے براہِ راست بات کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کل اتوار کے روز قوم عوام سے براہِ راست بات چیت کریں گے اور شہریوں کو درپیش مختلف مسائل پر احکامات بھی جاری کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے براہِ راست بات چیت کیلئے اتوار کا دن منتخب کر لیا۔ عوام ٹیلیفون کے ذریعے آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ پروگرام میں مختلف علاقوں کے مسائل بتا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیلنجز کے باوجود معیشت درست سمت پر گامزن ہے، وزیر اعظم

اتوار کے روز ہر نیوز چینل پر آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ پروگرام براہِ راست (لائیو) نشر کیا جائے گا جس میں وزیر اعظم عمران خان شہریوں کو درپیش مختلف مسائل پر گفتگو کرتے نظر آئیں گے۔ قومی مسائل کا حل نکالا جائے گا۔ 

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا  کہ “روشن اپنا گھر اسکیم” کے پیچھے بینک کی گارنٹی ہوگی۔ اس کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کو گھر پر قبضے کا خوف نہیں ہوگا۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے روشن اپنا گھر اسکیم کے اجراء کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں، انھیں بیرون ممالک میں ترقی کرتے دیکھا، لیکن بدقسمتی سے ان سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔

مزید پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کو گھر بنانے میں رکاوٹ قبضہ گروپس ہیں، وزیراعظم

Related Posts