وزیر اعظم کا منی بجٹ سے قبل اتحادی جماعتوں سے ملاقات کافیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کا منی بجٹ سے قبل اتحادی جماعتوں سے ملاقات کافیصلہ
وزیر اعظم کا منی بجٹ سے قبل اتحادی جماعتوں سے ملاقات کافیصلہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے منی بجٹ پیش کیے جانے سے قبل مبینہ طور پر اتحادی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آج منی بجٹ کی منظوری کیلئے متحرک ہیں۔ عمران خان نے اتحادی جماعتوں کے قائدین کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا۔ اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی قائدین کو منی بجٹ فنانس بل پر بریفنگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

مہنگائی کانیاطوفان تیار،منی بجٹ منظوری کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس طلب

متحدہ اپوزیشن کا منی بجٹ اور حکومتی بلوں کیخلاف مزاحمت کا اعلان 

وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین اجلاس کے دوران فنانس بل پر بریفنگ دیں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)، ق لیگ، جی ڈی اے اور بی اے پی کے پارلیمانی قائدین کو وزیر اعظم سے ملاقات اور اجلاس کی دعوت دے دی گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا جس کے دوران منی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج ہی کے روز طلب کیا ہے۔ 

اراکینِ اسمبلی کو منی بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی جس میں پیٹرول، موبائل فونز، اسٹیشنری اور پیک فوڈ آئٹمز مزید مہنگے ہونے کا خدشہ ہے۔خواتین کے میک اپ کا سامان مہنگا ہوگا۔ 350 ارب کی ٹیکس چھوٹ ختم کردی جائے گی۔

Related Posts