دورۂ سعودی عرب کامیابی سے مکمل، وزیر اعظم وطن واپس پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دورۂ سعودی عرب کامیابی سے مکمل، وزیر اعظم وطن واپس پہنچ گئے
دورۂ سعودی عرب کامیابی سے مکمل، وزیر اعظم وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کا 3 روزہ سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر 3 روزہ دورۂ سعودی عرب کیلئے ریاض پہنچے تھے۔ واپسی کے سفر سے قبل سعودی حکام نے وزیر اعظم کو رخصت کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے پاکستان پر عزم ہے،وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کی اسکاٹ لینڈ کو ہرانے پر افغان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

وطن واپسی کیلئے ریاض میں سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ عادل بن اھمد الجبیر نے وزیر اعظم عمران خان کو الوداع کہہ کر رخصت کیا۔ دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم گرین انیشیٹو کانفرنس میں شریک ہوئے۔ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں پاک سعودی عرب تعلقات اور ماحولیاتی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گزشتہ روز دونوں سربراہانِ مملکت کے مابین ملاقات مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہوئی جس میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعاون اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ 

اس موقعے پر وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کی تعمیر و ترقی کیلئے سعودی فرمانروا کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سعودی عرب کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے ولی عہد محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کو سراہا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، ماحولیاتی مسائل پر گفتگو

Related Posts