سعودی عرب کا 91واں قومی دن، وزیر اعظم عمران خان کی خادمِ حرمین شریفین کو مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب کا 91واں قومی دن، وزیر اعظم عمران خان کی خادمِ حرمین شریفین کو مبارکباد
سعودی عرب کا 91واں قومی دن، وزیر اعظم عمران خان کی خادمِ حرمین شریفین کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے 91ویں قومی دن کے موقعے پر خادمِ حرمین الشریفین ، شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں اپنی حکومت اور عوام کی جانب سے خادمِ حرمین شریفین، عزت مآب سعودی فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز، شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے عوام کو قومی دن کے موقعے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے 91ویں قومی دن کے موقعے پر شاہی خاندان اور عوام کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور شاہی فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز کی بصیرت افروز قیادت میں سعودی عرب کی تعمیر و ترقی کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے سفری پابندی کی زد میں آنے والے ممالک سے مکمل ویکسین لگوانے والے عازمینِ حج و عمرہ کیلئے پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا جن کا تعلق پاکستان سمیت 20 ممالک سے تھا۔

سعودی عرب نے رواں برس فروری میں پاکستان سمیت 20 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگائی تھی تاہم کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری اور ویکسی نیشن کے عمل کے بعد سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی اگست کے دوران ختم کردی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب نے پاکستان کے شہریوں پر سفری پابندی ختم کردی

Related Posts