وزیر اعظم عمران خان کی ہدف سے زائد ٹیکس وصولی پر ایف بی آر کو مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کی ہدف سے زائد ٹیکس وصولی پر ایف بی آر کو مبارکباد
وزیر اعظم عمران خان کی ہدف سے زائد ٹیکس وصولی پر ایف بی آر کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیم کو ہدف سے زائد ٹیکس وصول کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 5 ماہ میں ٹیکس محصولات میں 37 فیصد اضافہ ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نومبر کے دوران ٹیکس وصولیوں میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 35 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

 قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 6 دسمبر کو طلب

علاقائی امن کیلئے افغانستان پر عالمی اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا، آرمی چیف

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں رواں مالی سال کے گزشتہ 5 ماہ کے دوران 37 فیصد زائد ٹیکس وصول کیا گیا۔

وزیر اعظم نے ہدف سے زائد وصولی پر ایف بی آر کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ماہِ نومبر کے دوران وصولیوں میں گزشتہ مالی سال سے 35فیصد جبکہ 5ماہ میں 37فیصد اضافہ ہوا۔

خیال رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں36.5 فیصد زائد ٹیکس وصول کیا۔ رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ میں 2 ہزار 314ارب وصول ہوئے۔

ایف بی آر نے 5 ماہ کیلئے ٹیکس وصولی کا ہدف 2 ہزار 16ارب روپے مقرر کیا تھا۔ ہدف سے زائد 298 ارب ٹیکس وصول کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں بھی زائد ٹیکس وصول ہوا۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے 5ماہ میں ایف بی آر نے 1 ہزار 695 ارب ٹیکس وصول کیا۔ اس کے مقابلے میں رواں برس کی ٹیکس وصولی 36.5 فیصد زائد رہی۔

رواں مالی سال میں تازہ ترین ٹیکس وصولی نومبر میں ہوئی جو 470 ارب رہی۔ ایف بی آر نے 408 ارب روپے ٹیکس وصولی ہدف مقرر کیا تھا۔ ہدف سے 62ارب روپے زائد وصول ہوئے۔

گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے (نومبر) کے دوران ایف بی آر نے 348ارب روپے ٹیکس وصول کیا تھا۔ وزیر اعظم نے ہدف سے زائد ٹیکس وصولی پر ایف بی آر کو مبارکباد دی ہے۔ 

Related Posts