وزیر اعظم وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد اتحادی رہنماؤں سے ملاقات آج کرینگے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد اتحادی رہنماؤں سے ملاقات آج کرینگے
وزیر اعظم وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد اتحادی رہنماؤں سے ملاقات آج کرینگے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کے بعد اتحادی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے جنہیں موجودہ سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج 15 نکاتی ایجنڈے پر وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے جو دن 12 بجے ہوگا۔ اجلاس کے بعد اتحادی رہنماؤں کو ملاقات کیلئے بلا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم جلد میگا ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے، فواد چوہدری

کور کمیٹی کا اجلاس،  کالعدم تنظیم سے مذاکرات پر اعتماد میں لینے کا عمل

اتحادی جماعتوں ق لیگ، متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رہنما وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو ملک کی موجودہ سیاسی و اقتصادی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے اہم حکومتی فیصلوں سے متعلق مشاورت کریں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے اگلے 15 دن کے لیے پیٹرولیم کی قیمتوں میں تقریباً 11 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافے کی سمری مسترد کردی۔

عوام کو ریلیف دینے کیلئے وزیراعظم نے اوگرا کی تجویز کو مسترد کردیا۔ وزیر اعظم کا 3 روز قبل کہنا تھا کہ حکومت شہریوں کے لیے ریلیف کو ترجیح دے رہی ہے۔

 

Related Posts