وزیر اعظم اور آرمی چیف کے مابین نئے ڈی جی، آئی ایس آئی کیلئے مشاورت مکمل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم اور آرمی چیف کے مابین نئے ڈی جی، آئی ایس آئی کیلئے مشاورت مکمل
وزیر اعظم اور آرمی چیف کے مابین نئے ڈی جی، آئی ایس آئی کیلئے مشاورت مکمل

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مابین آئی ایس آئی کے نئے ڈائریکٹر جنرل پر مشاورت کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی، آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل اور نئی تقرری کا پراسس شروع ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی پر اختلاف کی خبریں مسترد کردیں، ذرائع

کیا سول و ملٹری قیادت ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی پر ایک پیج پر ہیں؟

پیغام میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے نئے ڈی جی پر مشاورت مکمل ہوگئی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی ملٹری اور سول قیادت کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں، جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں اتھارٹی وزیر اعظم ہیں۔

فواد چوہدری کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر کابینہ کو اعتماد میں لیا، ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں اتھارٹی وزیر اعظم ہیں، نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے لئے قانونی طریقہ اپنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں اتھارٹی وزیر اعظم ہیں، فواد چوہدری

Related Posts